29 مارچ 2013 - 19:30

پاکستان کے تجارتی شہرکراچی کے حساس علاقوں میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کرکے کالعدم تنظیم کے پانچ کارندوں سمیت باون افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: کراچی .....رینجرز نے ملزمان کے قبضے سے امریکن لائٹ میشن گن ، کلاشنکوفیں ، دستی بم ، سینکٹروں گولیاں اور بڑی تعداد میں منشیات برآمد کیں کارروائی کے دوران کمانڈو جیکٹس ، واکی ٹاکی سیٹ ، خیفہ کیمرے بھی برآمد کرنے کے دعوے کئے گئے۔
ذرائع کے مطابق چھاپے کے دوران سنگین وارداتوں میں ملوث کاالعدم دھشتگردتنطیم لشکر جھنگوی کے 5 دھشتگردوں کو بھی گرفتار کیا گيا ۔۔
لائنز ایریا میں بھی رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کا محاصرہ کرکے گھر گھر تلاشی لي ۔ کارروائی کے دوران 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ۔
سپرہائی وے الآصف اسکوائر کے عقب میں واقع مچھرکالونی میں بھی رینجرز نے ٹارگیٹڈ آپریشن کرکے اکیس ملزمان کو گرفتار کرکے اکتالیس ہتھیار برآمد کیئے۔
 ٹارگیٹڈ آپريشن ميں کمانڈوز، موٹر سائيکل سوار دستے اورخواتين اہلکاروں نے بھي حصہ ليا۔
.....
/169